بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحق ڈار کو خارجہ، خواجہ آصف کو دفاع اور محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ ملنے کا امکان، مشاورت مکمل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کر لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ خواجہ آصف کو وزیر دفاع اور اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
احسن اقبال کو منصوبہ بندی و ترقی اور نجکاری کی وزارتوں کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے جبکہ عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات و نشریات ملنے کا امکان ہے۔

رانا ثنااللہ کو معاون خصوصی برائے داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ شمشاد اختر کو معاون خصوصی برائے خزانہ بنایا جا سکتا ہے۔

امیر مقام کو وزارت آبی وسائل اور مصدق ملک کو پیٹرولیم و توانائی کا قلمدان سونپنے جانے کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ فیصل سبزواری کو پورٹس اینڈ شپنگ اور فاروق ستار کو وزارت اوورسیز دی جانے کا امکان ہے۔