اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم شہبازشریف کل اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عطاتارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے ساتھ اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے کل حتمی نشست ہوگی جس میں تمام معاملات طے ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم وزیراعظم کی طرف سے اتحادیوں کو دیئے جانے والے عشائیہ میں شرکت کرے گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آزاد اراکین اس جماعت میں جاسکتے ہیں جوپارلیمنٹ میں موجود ہو۔ایساکوئی طریقہ نہیںکہ مخصوص نشستیں سنی اتحادکونسل کو مل سکیں،پشاورہائی کورٹ میں کل مخصوص نشستیں کے کیس میں ہمارے وکلا پیش ہوں گے ۔
وزیراعظم کل اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے








