بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق جج مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دے دیا

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے مظاہر علی اکبر نقوی کومس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کرتے ہوئےاپنی رائے صدر مملکت کو بھجوا دی۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر الزامات لگا کر ان کی تشہیرکی گئی،کئی ججز نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ججز کا مؤقف ہےکہ بےبنیاد الزامات پر جواب سے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5 کی خلاف ورزی ہوگی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق کونسل مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ بےبنیاد الزامات کا جواب دینے سے شق 5 کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، ججز کی تشویش کے باعث ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5 میں ترمیم کی گئی ہے۔جس کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے جج کو کسی الزام تراشی کا جواب دینے کی اجازت دیدی ہے۔ججزوضاحت کریں تواسےشہرت حاصل کرنے کیلئے اقدام قرارنہیں دیاجائےگا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے ایک جج کو نوٹس جاری کردیا ہےاورکونسل میں دائر شکایت پر جواب طلب کر لیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 6 مختلف شکایات کا جائزہ لیا، 6 میں سے 5 شکایات میں ایسا کوئی مواد نہیں تھا جس پرکونسل کارروائی کرے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق آئین کےآرٹیکل 206 کی شق (6) کے تحت مظاہر نقوی کے خلاف 9 شکایات کا جائزہ لیا گیا، مظاہر علی اکبرنقوی ان شکایات میں مس کنڈکٹ کےمرتکب پائےگئے، مظاہر نقوی کو جج کے عہدے سے ہٹا دینا چاہیے تھا۔