بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا کے کابینہ اراکین کو محکمے تفویض ،مزمل اسلم مشیرخزانہ مقرر

خیبر پختونخوا کے کابینہ اراکین کو محکمے تفویض کر تے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ بلدیات ارشد ایوب ، محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس شکیل کو سونپ دیا گیا۔ اعلامیں کہا گیاہے کہ ، فضل حکیم موسمیاتی تبدیلی،جنگلات اورجنگلی حیات ،عاقب اللہ محکمہ آبپاشی،عدنان قادری محکمہ حج،اوقاف اورمذہبی امورکےوزیرمقررہو گئے  ۔
میناخان آفریدی ہائیرایجوکیشن ، علی شاہ کومحکمہ صحت کاقلمدان سونپا گیا  ، ان کے علاوہ محمدسجادزراعت،نذیراحمدعباسی ریونیو، پختون یارکوپبلک ہیلتھ، آفتاب عالم وزیرقانون وپارلیمانی اموراورانسانی حقوق ،خلیق الرحمان ایکسائزاینڈٹیکسیشن،فیصل ترکئی ایلیمنٹری تعلیم ، ظاہرشاہ محکمہ خوراک کا وزیر مقرر کر دیا گیا ۔
سیدفخرجہاں کوکھیل وامورنوجوانان کامشیر،مشعال اعظم خواتین کوبااختیاربنانے،زکوۃ،سوشل ویلفئیرکی مشیر، زاہدچن زیب کوسیاحت اورثقافت کا مشیر،خالد لطیف وزیراعلی کےمعاون خصوصی برائےسائنس اینڈٹکنالوجی ، عبدالکریم خان انڈسٹری،کامرس اینڈٹیکنیکل ایجوکیشن کےمعاون ،لیاقت علی خان وزیراعلی کےمعاون خصوصی برائےبہبودآبادی ،امجدعلی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ اور مزمل اسلم کومشیرخزانہ خیبرپختونخوا مقررکردیاگیا ۔