بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورکمانڈرز کا اعلامیہ اہم، پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کرایک پارلیمانی کمیشن بھی بن سکتا ہے،راناثنااللہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما راناثنااللہ نے کہاہے کہ کورکمانڈرز نے بہت اہم اعلامیہ جاری کیا ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کرایک پارلیمانی کمیشن بھی بن سکتا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ   بانی پی ٹی کا ایجنڈا ایک ہی ہے کہ افراتفری رکھنی ہے، افراتفری کا ایجنڈا ان کا اپناہے یا کسی کادیاہوا ،اس کی تحقیقات ہونی چاہئے،موجودہ صورتحال بدقسمتی اور ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب جدوجہدان کے حصے میں آئی ہے ان کو کرنی چاہئے ،ہم بھی اسی طرح ان کو غیرسنجیدہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ میراخیال ہے کہ وفاقی کابینہ کا اعلان صدارتی انتخاب کے بعد ہوگا،دس یا گیارہ مارچ کو کابینہ کا اعلان ہو جائے گا۔