اسلام آباد:سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے جج مظاہر نقوی نے جوڈیشل کمیشن کی رائے کو چیلنج کرنے کااعلان کردیا۔سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے مظاہرنقوی نے کہاکہ یہ یکطرفہ کارروائی تھی جس کاحصہ بننے سے انکارکردیاتھا،قانون جج کے استعفیٰ دینے کے بعدکارروائی جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا، جوڈیشل کونسل استعفے کو عہدے سے برطرفی میں کیسے تبدیل کرسکتی ہے؟ہم تمام متعلقہ قانونی فورمزسے رجوع اورمیڈیاکوآگاہ کریں گے۔








