لاہور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائدکیا ہے کہ درخواست گزار نے مصدقہ دستاویزات نہیں لگائیں۔
رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ کا اپنے اعتراض میں مزید کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست قابلِ سماعت نہیں۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس عابد عزیز شیخ آج سنی اتحاد کونسل کی اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے۔
سنی اتحاد کونسل کی درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستیں دیگر پارٹیوں کو دینے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔








