خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب عورت مارچ کا آغاز کیا گیا ۔
کراچی فوارہ چوک پر عورت مارچ کا اہتمام کیا۔ جہاں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔
اسلام آباد میں عورت مارچ منتظمین اور پولیس اہلکاروں میں تصادم کا واقعہ سامنے آیا دھکم پیل میں عورت مارچ میں موجود 3 خواتین گرگئیں، جس کے بعد عورت مارچ منتظمین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔
عورت مارچ اسلام آباد کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس انہیں روک رہی ہے۔
ادھر لاہور میں بھی عورت مارچ کا منعقد ہوا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نظر آئی۔
دوسری جانب عورت مارچ کی حمایت میں عظمی بخاری میدان میں آگئیں کہا عورت مارچ ہونا چاہئیے، میں خواتین کے حقوق کی ہمیشہ دائی رہی ہوں۔
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کو رکوانے کے لیے دائر کی جانے والی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ اگر کسی کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ریاست کو عورت مارچ کی غیر اخلاقی تشہیر روکنے کا حکم دے ۔
یکم مارچ کو ہونے والی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
آج عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا اور درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔








