گجرات(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جلسہ گجرات سے غیر روایتی ویڈیو وائرل ہے جسے لیگی کارکنان کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے اس جلسے کے دوران خوب عوامی لیڈر ہونے کا فرض نبھایا اور عوام کی خوشی کا حصہ بنتے ہوئے نا صرف آتش بازی دیکھی بلکہ اس کا حصہ بھی بنیں۔

I did and I also watched it live 🙂 https://t.co/LQ6WTNNZd8
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 15, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز مریم نواز کی جانب سے ری ٹوئٹ کی گئی ہیں جس پر مریم نواز کا لکھنا ہے کہ ’میں نے آتش بازی کی بھی اور براہِ راست دیکھی بھی۔‘
اس ویڈیو میں پاکستان کی واحد خاتون سیاستدان لیڈر، مریم نواز کو آتش بازی دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز خود بھی اپنی ٹیم سے پٹاخہ مانگ رہی ہیں اور ہوا میں اوپر کی جانب اُسے چلانے کی تیاری کر رہی ہیں۔








