لاہور (نیوز ڈیسک) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر سے ان کی مداح خاتون نے اپنے بیٹے کی شکایت لگا دی۔ مداح خاتون نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں علی ظرف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، علی ظفر یہ آپ نے کیا کر دیا ہے یار ہم آپ کا گانا لاڑشا پیخاور دن میں کم از کم 500 بار دیکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں، میرا چار سال کا بچہ آپ کی ویڈیو کو بار بار دیکھ رہا ہے، وہ آپ کو اس گانے کے لیے ڈبل تھمبس اپ دے رہا ہے۔علی ظفر کے ننھے مداح کو ان کا پشتو گیت اس قدر پسند آیا کہ اس نے اپنی والدہ کو اس گانے کی ویڈیو دن میں کم ازکم 500 مرتبہ دیکھنے پر مجبور کردیا۔ خاتون کے شکوے پر علی ظفر نے جوابی ٹویٹ کیا کہ مجھے افسوس ہے لیکن میں خوش ہوں کہ آپ کا بیٹا خوش ہے۔گلوکار نے خاتون اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے صحت مندی کی دعا بھی دی۔
آپ کا گانا دن میں 500بار سننا پڑتا ہے‘ خاتون کی علی ظفر سے شکایت








