بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ لوٹا کریسی کے خاتمے میں اہم سنگ میل ہے، عثمان بزدار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ لوٹا کریسی کے خاتمے میں اہم سنگ میل ہے۔آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ، ضمیرفروشی اور لوٹا کریسی کے خاتمے میں اہم سنگ میل ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ لوٹا کریسی پارلیمانی نظام حکومت کی روح کے خلاف ہے اور عوامی مینڈیٹ کی توہین بھی ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ چند کوڑیوں اور ذاتی مفادات کی خاطر ضمیر بیچنے والوں کہ اب نہ قانون کی عدالتوں میں پناہ ملے گی نہ عوامی عدالت میں۔