اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس شروع ہوگیا،
وزیراعظم نےملک میں حالیہ 3 پولیو کیسز کی رپورٹنگ کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیاہے،اجلاس میں انسداد پولیو کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔









