بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکٹر زبیر کااستعفیٰ،شہباز رانانے شوکت ترین کوکھری کھری سنادیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے جاوید حسن کااستعفے کے حوالے سے پیغام شیئرکرتےہوئے کہاکہ میرا خیال درست تھا، ڈاکٹر زبیر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہم اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کیوں کرتے ہیں؟ حقائق کو دبایا نہیں جا سکتا،

سابق وزیرخزانہ کوجواب دیتے ہوئے نجی ٹی وی کے میزبان اورتجزیہ کارشہباز رانانے کہاکہ محترم جناب ڈاکٹر زبیر نے جی ڈی پی تنازعہ کی وجہ سے استعفیٰ نہیں دیا۔ چیف اکانومسٹ کا جی ڈی پی نمبر مرتب کرنے میں کوئی کام نہیں ہے۔ یہ چیف شماریات کا کام ہے۔

انہوں نے کسی اور وجہ سے استعفیٰ دیا۔ کچھ لوگ اسے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے ٹوئسٹ دے رہے ہیں۔