بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیاز اللہ نیازی عہدے سے فارغ، جہانگیر جدون نئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ صدارتی نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے نیاز اللہ نیازی کی جگہ جہانگیر جدون ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللہ نیازی نے شہباز شریف کو وزیراعظم تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھاکہ میرے وزیراعظم عمران خان ہیں، مجھےکسی سے ہدایات لینےکی ضرورت نہیں۔