بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دو لاکھ شامی باشندوں کو ترکی کی شہریت دی گئی ہے‘ ترک حکام

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی کی مائیگریشن ایڈمنسٹریشن کے کمپلائنس اینڈ کمیونیکیشن ڈائریکٹر گوکس اوک نے کہا کہ کل 200950 شامیوں کو ترکی کی شہریت دی گئی ہے اور ان میں سے 113654 کی عمریں 18 سال سے زیادہ ہیں جنہیں ترکی کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے۔

مائیگریشن حکام کے مطابق ترکی دنیا میں سب سے زیادہ شامی مہاجرین کی میزبانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ترکی میں3763211 شامی باشندے موجود ہیں جنہیں عارضی تحفظ حاصل ہیں۔واضح رہے کہ ترکی اپنے ہاں بڑی تعداد میں مقیم پناہ گزینوں کی وجہ سے سماجی اور اقتصادی مسائل کا سامنا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ حکومت 10 لاکھ شامیوں کی رضاکارانہ واپسی کا ارادہ رکھتی ہے۔