بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرتعیش اشیاکی درآمد پر پابندی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پر تعیش سامان کی درآمد پر پابندی کےفیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی،ہم کفایت شعاری پر سختی سے عمل کریں گے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ مالی طور پر آسودہ حال لوگوں کواس قومی مہم میں ایک مثال بننا ہوگا تاکہ مالی مسائل کا شکار ہم وطنوں کو مہنگائی کی اس آگ سے بچایا جاسکے جو پی ٹی آئی حکومت جلا کر گئی ہے۔