نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے ممالک کی اقتصادی صورت حال پر نظر رکھنے والے ممتاز میڈیا گروپ ’’ بلوم برگ ‘‘ نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد یورو بانڈ کی شرح منافع 19 فیصد تک پہنچنے کے بعد پاکستان میں معاشی تباہی کا خدشہ ظاہر کردیا ، یورو بانڈ ایک بین الاقوامی بانڈ ہے جو غیر مقامی کرنسی میں ہوتا ہے، اسے بیرونی بانڈ بھی کہا جاتا ہے۔ بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کچھ اعدادوشمار جاری کیے، جس میں یورو بانڈ کے منافع کی شرح میں 19 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ میں یورو بانڈ پر منافع کے منحنی خطوط سے متعلق اعدادوشمار کی روشنی میں آنے والا وقت معاشی تباہی کا پیش خیمہ قرار دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ پاکستانی بانڈز پر شرح منافع میں 8 مارچ کو ہونے والے اعتماد کے ووٹ کے بعد اضافہ ہوا ، جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے اختتام پر بانڈز پر شرح منافع 6 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی قرضہ پچھلی حکومت کے مقابلے میں اب تین گنا بڑھ گیا ہے۔ بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال زیادہ شرح منافع کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔
پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا، بلوم برگ








