شوبز، فیشن اور موسیقی سمیت دیگر شعبہ جات سے وابستہ شخصیات نے عید الفطر کے موقع پر مداحوں کے لیے محبت کے پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
زیادہ تر شوبز شخصیات نے اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔
مختلف اداکاراؤں، ماڈلز و گلوکاراؤں نے بھی سوشل میڈیا پیجز پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید الفطر کی مبارک باد دی جب کہ مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سینیئر اداکاروں سمیت نوجوان اداکاروں نے بھی انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک اسٹوریز میں بھی مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔
شوبز شخصیات کے علاوہ فیشن اور موسیقی سے وابستہ شخصیات نے بھی مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
علاوہ ازیں اسپورٹس اور سیاست سے وابستہ اہم شخصیات نے بھی عید الفطر کے موقع پر مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے قوم اور مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔









