بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہبازشریف کا 28 اور 29 اپریل کو دورہ سعودی عرب کا امکان

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا رواں ماہ 28 اور 29 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آج ہونے والے معاہدوں کو وزیراعظم کے ریاض کے دورہ کے دوران حتمی شکل دے کر دستخطوں کا امکان ہے، وزیراعظم کے دورہ کے دوران معاہدوں پر دستخط نہ ہو سکے تو سعودی ولی عہد کے مئی میں دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔
سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد کیا جائے گا، ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے، وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے۔