بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیرقانونی غیرملکیوں کو ملک بدر کرنےکا دوسرا مرحلہ شروع

 

افغان تارکین وطن اورغیرقانونی غیرملکیوں کو ملک بدر کرنےکا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ،نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی اداروں نے 3 ہزار 286 افغان شہریت کارڈ منسوخ کرنےکی تجویزدیدی ۔
پنجاب حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ مکمل کرلی ہے ، تمام کارڈز جعلسازی یا نامکمل کوائف پر بنائے گئے ۔
پنجاب میں 82 ہزار 299 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ اسپیشل برانچ نے 13 ہزار 183 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ کی۔
پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں 25 ہزار 359 غیر ملکی رضاکارانہ طور پر وآپس گئے ، 1139 غیر ملکیوں کو کارروائی کرکے وآپس بھیجا گیا ۔ لاہور سے 2494 غیر ملکی رضاکارانہ طور پر وآپس گئے ، 29 غیر ملکیوں کو کارروائی کے دوران نشاندہی کرکے واپس بھجوایا گیا ۔