بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلسل تیسرے مہینے بجلی کے بلوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی

وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں کےنتیجے میں مسلسل تیسرے مہینے بجلی کے بلوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔ وزارت توانائی کے جاری اعلامیے کے مطابق مارچ کےمقابلے میں اپریل کےبل7روپے 6 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ کر دیئے گئے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اپریل کےمقابلے مئی کے لیےفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز 4.92روپے سے مزید کم کر کے 2.94 روپے پرلانے کیلئے نیپرا میں سماعت کیلئے درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مارچ کےمقابلے مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہو گی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ موجوہ حکومت فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے۔