اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے رہنما راناثنااللہ نے کہاہےکہ فیض آباددھرناکمیشن نے صحیح نتائج تک پہنچنے کی کوشش ہی نہیں کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ ایک معاہدے کے تحت مظاہر ین کو اسلام آباد جانے دیاگیاتھا،مظاہرین معاہدے کی پاسداری کرتےہوئے پرامن طور پراسلام آبادپہنچے تھے، ایجنسیز نے مظاہرین سے مذاکرات کرنا کامشورہ دیاتھا،ایجنسیزنے پنجاب حکومت سے کہاتھا کہ مظاہرین کو روکیں گے تو ہلاکتیں ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے کوئی ذمہ داری وفاق پر منتقل نہیں کی تھی، طے ہواتھاکہ راجہ ظفرالحق رپورٹ پر کارروائی ہوگی تو دھرناختم ہوجائے گا، بدقسمتی سے راجہ ظفرالحق کی رپورٹ آج تک سامنے نہ آسکی،
فیض آباددھرناکمیشن نے صحیح نتائج تک پہنچنے کی کوشش ہی نہیں کی،راناثنااللہ








