اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقا ت کی ،چیف آف نیول اسٹاف نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی نیول چیف نے صدر مملکت کو ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، صدر مملکت نے ملک کے بحری مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
صدر زرداری سے پاک بحریہ کے سربراہ کی ملاقا ت،آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا








