اسلام آبادـ: سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری ہونے پر اظہار برہمی کیا۔انہوں نے جوتے چوری ہونے کے معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ۔قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کو انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی گئی انہوں نے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے کر چوروں کا پتہ چلا جائے ، سپیکر نے انکوائری جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
سپیکرنے پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد سے جوتے چوری کے معاملے کا نوٹس لے لیا،انکوائری کاحکم








