بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کیلئے بھی رات کو عدالتیں کھل گئیں، شیریں مزاری کو ساڑھے گیارہ بجے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنماشیریں مزاری کے غیر قانونی اغوا کے خلاف درخواست پر حکم جاری کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ہدایت کی کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ شیریں مزاری کو آج رات ساڑھے گیارہ بجے پیش کیا جائے ۔عدالت سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی اور کہ وہ پیش ہو کر بتائیں کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیئے