بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کل دورہ چین پر روانہ ہوں گے، 4 سے 5 روز قیام متوقع

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل دورہ چین کے لئے روانہ ہونگے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم کا یہ دورہ نجی اور ذاتی نوعیت کا ہے۔
نواز شریف کا چین میں 4 سے 5 روز قیام متوقع ہے۔ نواز شریف کے ہمراہ ذاتی دوست اور خاندان کے چند افراد ہونگے ۔ نواز شریف اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔ نوازشریف چین کے جدید طریقہ علاج سے استفادہ چاہتے ہیں۔
بیجنگ میں پاکستان سفارت خانے کو آگاہ کر دیا گیا۔ نواز شریف کی چین میں کوئی سرکاری مصروفیت نہیں ہے ۔ نوازشریف چین کے جدید طریقہ علاج سے استفادہ چاہتے ہیں۔ بیجنگ میں پاکستان سفارت خانے کو آگاہ کر دیا گیا۔