بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دیکھتے ہیں کون داخل ہونے سے روکتا ہے ، ارکان 12 بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں، پرویز الٰہی

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے  ارکان کو 12 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکتاہے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، منتخب نمائندوں کو داخلے سے کوئی نہیں روک سکتا ، اسمبلی سٹاف کو رات 3 بجے اٹھا لیا گیا مگر اجلاس معمول  کے مطابق ہوگا۔پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ کیا شہباز شریف جمہوریت کی اچھی مثال پیش کررہے ہیں ۔

ادھر ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق   پولیس نےپنجاب اسمبلی کاکنٹرول سنبھال لیا ، پولیس اسمبلی کےتمام دروازوں پرتعینات  ہے ،  ملازمین کوبھی اسمبلی سیکرٹریٹ نہیں جانےدیاجارہا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  پولیس نے پنجاب اسمبلی کے تمام دروازےبندکردیئےہیں۔