اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان کے صنعتی شعبوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وفد نے صنعتوں پر اثرانداز ہونے والے اہم مسائل پر روشنی ڈالی اورپاور سیکٹر کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات پیش کیں۔
سردار اویس لغاری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بزنس کونسل کی تمام پیش کردہ سفارشات پاور سیکٹر کے جاری اصلاحاتی ایجنڈے میں شامل ہیں پاور سیکٹراصلاحات پر وزیراعظم سے منظوری کے بعد واضح ٹائم لائن کے ساتھ عمل درآمد ہوگا،یہ اصلاحات پاکستان میں صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینگی۔








