بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی کی صحت کو لے کر مضحکہ خیز بیانیہ اپنایاجارہاہے،عطاتارڑ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی بیماری پر سیاست کی جارہی ہے،ان کی صحت کو لے کر مضحکہ خیز بیانیہ اپنایاجارہاہے، صحت پر سیاست کرنے کے قائل نہیں ،ماضی میں بھی ایسانہیں کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ اسلام آبادکی بہترین نجی میڈیکل سہولت سےبشریٰ بی بی نے استفادہ کیا ،پمزمیں ان کے ٹیسٹ ہوے،بہترین ڈاکٹرزنے معائنہ کیا،ای سی جی کی رپورٹس کے بعد ڈاکٹرنے بتایاکہ مسکیولرپین ہے،انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی صحت کو لے کر مضحکہ خیز بیانیہ اپنایاجارہاہے، جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،سوشل میڈیاپرسنسی پھیلائی گئی کہ سب بنی گالہ پہنچو،ایمبولینس آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ زہردینے کو سوال ہی پیدانہیںہوتا،بلڈرپورٹس میں زہرکے آثارواضح ا ٓجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرآپ نے دیکھ لیاکہ ٹوائلٹ کلینرملایاگیا توپھر آپ نے کھاناکیوں کھایاتھا؟