بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لانگ مارچ کا اعلان پاکستان کے خلاف ‘عمرانی سازش ہے، حمزہ شہباز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا اعلان پاکستان کے خلاف ”عمرانی سازش“ ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی میں فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے، قومی مفادات کے خلاف مصروف عمل کرداروں کو اتحاد کی قوت سے روکنا ہوگا۔
عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پر رد عمل میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری پاکستان اور پاکستانی عوام کے خیر خواہ نہیں، یہ وقت لانگ مارچ کا نہیں بلکہ مل کر ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا ہے، سیاست میں منفی رویے ملک کے استحکام کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی انہی کرداروں نے دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے قومی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، عمران خان کی ضد اور ہٹ دھرمی کی سیاست نے ان کے غیر جمہوری طرز عمل کو بے نقاب کر دیا ہے، قوم کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی، عمران خان اپنی انا کی تسکین کی خاطر پوری قوم کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔