بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لندن ،پی ٹی آئی کارکنوں کا نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج،شدید نعرے بازی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہراحتجاجی مظاہر ہ کیا۔اتوار کو ایوان فیلڈاپارٹمنٹس کے باہر کئے جانے والے مظاہرے میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شرکت کی ،مظاہرین نےپارٹی کے جھنڈوں کے ساتھ ساتھ قومی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔اس موقع پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس بھی موجود تھی ۔ بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔