لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی بننا ہے۔ فخر زمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کی سیریز پر ہے اور جس طرح سے ہماری تیاری چل رہی ہے، ہم کیمپ میں بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں، مقصد آئندہ سیریز میں ٹاپ سکورر بننا اور زیادہ رنز بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شدید گرمی میں، گیند بازوں کے مسائل زیادہ ہیں یہ ہمارے بلے بازوں کے لیے ٹھیک ہے،ہمارا زیادہ تر کرکٹ اس موسم میں کھیلتے ہیں اس لیے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف ہدف کیا ہے۔۔۔؟فخر زمان نے بتا دیا
