بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرا فون کونسی کمپنی پیش کرنے والی ہے؟جانیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کافی عرصے سے مختلف کمپنیوں کی جانب سے 200 میگا پکسل کیمرے سے لیس اسمارٹ فون کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔

مگر اب لگتا ہے کہ اس دوڑ میں موٹرولا سب کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

موٹرولا چائنا نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کی جانب سے 200 میگا پکسل کیمرا فون جولائی 2022 میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

یہ ممکنہ طور پر موٹرولا فرنٹیئر اسمارٹ فون ہوسکتا ہے جس کے بارے میں 2021 سے افواہیں سامنے آرہی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری ٹیزر میں 200 میگا پکسل کیمرا سنسر کی جھلک دکھاتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فوٹوگرافی کا نیا معیار ہوگا۔