بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف مذہبی سکالرمفتی طارق مسعود کے امریکہ میں لیکچرزجاری

شکاگو(ممتازنیوز)معروف مذہبی سکالرمفتی طارق مسعود امریکہ کے اہم دورے پرہیں،جس میں وہ پاکستانیوں کے علاوہ دیگرممالک کے شہریوں کوقرآن وسنت اوراحادیث کی روشنی میں لیکچرزدے رہے ہیں اور ان کا لیکچرسننے کے لئے بڑی تعدادمیں لوگ شرکت کررہے ہیں،وہ اپنی بات کرنے کامخصوص اندازرکھتے ہیں ،پاکستان کے اندروہ اسلام میں چارشادیاں کرنے کے حوالے سے نہ صرف ترغیب دیتے ہیں بلکہ خود اس کا عملی مظاہرہ کردکھایاہے لیکن دلچسپ بات یہ ہےکہ امریکہ میں وہ چارشادیوں کے معاملے پر کوئی گفتگونہیں کررہے ہیںکیونکہ امریکی قانون کے مطابق کوئی بھی امریکی شہری ایک وقت میں صرف ایک ہی شادی کرسکتاہے اگرکوئی اس قانون کی خلاف ورزی کرے تو اسے سزادی جاتی ہے۔شکاگومیں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین نویدانورچودھری نے بھی مفتی طارق مسعود سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔