اسلام آباد(اصغرچودھری)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز سے امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی پولیٹکل کونسلر کرسٹوفر جے براون کی ملاقات،پاکستان امریکہ تعلقات ، دوطرفہ تعاون ، آئی ایم ایف پروگرام سمیت پاکستان کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کا معاشی اور سیاسی استحکام آپس میں جڑے ہوئے ہیں،ہم پرامن سیاست یقین رکھتے ہیں،ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈائیلاگ بہت ضروری ہے،تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات ہی واحد حل ہے،ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،پی ٹی آئی بطور جماعت تشدد اور فساد کو رد کرتی ہے،پاکستان ایک عظیم ملک ، عوام غیور ہیں،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،ملک کی زیادہ تر آ بادی نوجوانوں پر مشتمل ہے انکو ترقی کے مرکزی دھارے میں لیکر آنا ہے ،پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے،قانون سازی ایک سنجیدہ مسلہ ہے اور اس کے لئے ترجیحات کو واضح کرنا ہوگا،ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاسی و معاشی استحکام ہے،صحت اور تعلیم کو ترجیح دینا ہو گی ،مختلف شعبوں میں اصلاحات لانا ہونگی ،پاور سیکٹر اور سٹیٹ اونڈ انٹرپرائز ز میں اصلاحات لازمی ہیں۔
شبلی فرازسے امریکی سفارتکارکی ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال








