راولپنڈی(ممتازنیوز)امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈرمائیک ایرک کوریلا نے جی ایچ کیودورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں مشترکہ تربیت کے نئے مواقع اوررابطوں کے فروغ پربھی بات چیت کی گئی ۔امریکی کمانڈرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور امن واستحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔








