بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا ہاکی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کو خراج تحسین

اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
اپن ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی ،جاپان کے خلاف بھی پاکستانی ٹیم نے فائینل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ؛ قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ عرصہء دراز کے بعد پاکستان نے قومی کھیل کے اس اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جو کہ انتہائی خوش آئند ہے ، حکومت کھیلوں بالخصوص قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔