بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان غیر مشروط طور پر گریٹر ڈائیلاگ کےلئے تیار ہوں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیراور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان آج کہیں کہ میں غیرمشروط طور پر گریٹر ڈائیلاگ کیلئے تیار ہوں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
نجی چینل کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مذاکرات جب بھی ہوں گے غیرمشروط ہوں گے،بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی بھی ایک حقیقت ہے، گریٹر ڈائیلاگ میں ادارے بھی شامل ہوں گے۔
کیا بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جاسکتا ہے؟ سے متعلق سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ اگر اتفاق ہو توکوئی بھی عمل مشکل نہیں۔