بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوسرا ٹی 20، پاکستان نے آئر لینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

 

3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں آئر لینڈ کو شکست دیدی ۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آئر لینڈ کی جانب سے دیا گیا ہے ہدف 194 رن کا ہدف16.5اوورز میں حاصل کر لیا ۔

فخر زمان نے 40گیندوں پر 78رن کی اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں جبکہ محمد رضوان نے 75 رن کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے ۔ اعظم خان کی 10گیندوں پر 30رن کی شاندارشکست اننگز کھیلی ، صائم ایوب 6اور کپتان بابراعظم بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔

قبل ازیں دوسرے ٹی 20 میچ میں آئر لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کیلئے 194 رن کا ہدف دیا تھا۔

ڈبلن میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آج پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جارہا ہے، آئر لینڈ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں پر 193رن بنائےہیں۔ آئرش وکٹ کیپر ٹکر نے 51 رن کی اننگز کھیلی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے آئر لینڈ کیخلاف 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی نے2 اور محمد عامر، نسیم شاہ نے ایک ، ایک وکٹ لے سکے۔

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو پہل کھیلنے کی دعوت دی۔ میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تھا۔