بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کوچیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد( ممتازنیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو گزشتہ روز چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور کنیوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پارٹی میں ایک نئی روح پھونکی اور پارٹی نے قومی مفادات کی خاطر مشکل فیصلوں میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیاپر امید ہوں کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ عوام کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے مزید متحرک ہو گی۔