لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہڑتال کے باوجود کام جاری رکھنے کیلئے خط ارسال کر دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہڑتالوں کو نظر انداذ کرتے ہوئے جوڈیشل افسران اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا پر اتنے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے وہ یاد رکھیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہڑتال کے باوجود کام جاری رکھنے کے لیے خط ارسال کر دیا گیا۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے خط میں لکھا گیا ہے کہ ہمیں بغیر کسی بیرونی دباؤ یا اثر و رسوخ کے سامنے جھکے قانون پر سختی سے عمل کرنا ہے۔ حکام کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بار ممبران ہڑتال کے ذریعے عدالتی کام میں خلل ڈال رہے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ہڑتالوں کو غیر آئینی قرار دینے ہوئے مذمت کی گئی ہے۔ 9 مئی کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکلا کی ہڑتال پر ناراضی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وکلا پر اتنے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے وہ یاد رکھیں گے، ہڑتال کے نام پر کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب کی عدلیہ وکلا کی غیر حاضری کے باوجود نہ صرف نئے کیسز کو سنے بلکہ کیسز پر فیصلے بھی جاری کرے۔
وکلا پر اتنے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے وہ یاد رکھیں گے ، چیف جسٹس








