بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی جنوبی بلوچستان پیکیج کے اہم منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی  ہدایت

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبہ  بلوچستان کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کی زیر قیادت حکومت بلوچستان کے وفد نےشرکت کی۔اجلاس میں صوبہء بلوچستان کے انتظامی امور سے متعلق بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل صوبہ ہے ، مجھے امید ہے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کی زیر قیادت نئی صوبائی کابینہ صوبے کے مسائل حل کرنے اور اسے ترقی کی راہ پر ڈالنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے،وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔وزیراعظم نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ،انہوں نے کہاکہ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی تک بلوچستان میں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے تا کہ فصلوں اور باغات سے زرعی پیداوار متاثر نا ہو۔انہوں نے جنوبی بلوچستان پیکیج کے اہم منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم اور ملازمت کے یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ بلوچستان کے عوام ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں۔