بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمرایوب نے نامناسب باتیں کیں ،پھربھی سنیں،پہلامارشل لاء ایوب خان نے لگایاتھا،خواجہ آصف

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ اسمبلی میں عمرایوب نے نامناسب باتیں کیں ،پھربھی ہم نے سنیں،تاریخ میں پہلامارشل لاء ایوب خان نے لگایاتھا،ایوب خان پر جب میں نے بات شروع کی تو ان سے برداشت نہیںہوا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان وہ وا حدرہنما ہیں جس نے توشہ خانہ سے کاروبار کیا، میں نے سپیکر سے کہاکہ میں دس دفعہ معافی مانگوں گا،یہ نومئی پرمعافی مانگیں  ،یہ نہیں ہوگاکہ ان کامجرم بری ہوجائے اور ہمارے مجرم کو سزاہوجائے،تاریخ درست کرنی ہے سارے معاملات درست کرنے   پڑیں گے۔