راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخواکے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میں امن دشمنوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ملٹری چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2جوان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں 20 سالہ سپاہی ظہور خان، 23 سالہ سپاہی رحیم گل شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئےآپریشن جاری ہے۔
شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے2جوان شہید








