بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیر افضل مروت کا اپنی سب سے بری عادت 15 دن میں چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وکیل شیر افضل مروت نے اپنی ایک بری عادت چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک نوجوان نے پی ٹی آئی رہنما سے سوال کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں نوجوان کا شیر افضل مروت سے سوال تھا کہ سر آپ اتنی زیادہ سگریٹ نوشی کیوں کرتے ہیں؟ آپ کو سگریٹ پیتا دیکھ کر ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔
اس سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں غلط کر رہا ہوں اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں 15 دن کے اندر سگریٹ نوشی چھوڑ دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی مجھ سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیر افضل مروت کے اس فیصلے کی تعریف کی جارہی ہے۔