بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روج بن گیا کسی نہ کسی طریقے سے ہیڈلائنزمیں آیاجائے،عطاتارڑکامعززجج کے خط پر ردعمل

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراطلاعات عطاء تارڑ نےاعلیٰ عدلیہ کے معززجج کے خط پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ایک روج بن گیا ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے ہیڈلائنزمیں آیاجائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالتی کارروائیوں کا میڈیاپروجیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ،آپ پورے سرویلنس نظام پر سوال اٹھائیں تو ان کیمرہ کی درخواست بھی نہ ہو،یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے ،آپ ان کیمرہ بریفنگ دے دیتے تو کیاحرج تھا لیکن دانستہ اسے اناکامسئلہ بنایاگیاساتھ والے کیمرے میں بیٹھے چیف جسٹس کو خط لکھ کر لیک کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ایجنسیوں کا مسئلہ ہے کہ وہ نیوزکانفرنس کرکے موقف نہیں بتاسکتے۔انہوں نے کہاکہ رواج بن گیا ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے ہیڈلائنزمیں آیاجائے،اگرآپ کو تحفظات تھے تو اٹارنی جنرل سے کہتے کہ مجھے پیغام مت دو،یہ رواج رہاہے کہ اٹارنی جنرل عدلیہ اور دیگراداروں میں پل کاکردار اداکرتے ہیں۔۔ایک سوال پرعطاتارڑنے کہاکہ جسٹس کیانی کے خلاف ماتحت عدلیہ کے ججز نے خط لکھاہے،بدقسمتی سے عدلیہ میںتقسیم نظرآتی ہے۔