ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ۔
آج کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 278 روپے 26 پیسے کا ہے، انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پرڈالر 278 روپے 18 پیسےکا تھا۔
آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسےکم ہوکر 279 روپے 45 پیسے رہی۔
ملک میں ڈالر مہنگا ہوگیا








