بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرمایہ کاری کے فروغ اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا سہرا پوری حکومتی ٹیم کو جاتا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:   وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ نواز کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس ہواجس میں ارکان کو حکومتی معاشی پالیسیوں، بیرونی سرمایہ کاری اور سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔ارکانِ قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی قیادت میں ملکی معاشی استحکام کیلئے اقدامات اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ،بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا سہرا پوری حکومتی ٹیم کو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ اگر یونہی محنت جاری رکھی تو پاکستان کے معاشی حالات انشاء اللہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے ،پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف پہنچائیں۔ وزیرِ اعظم نے وفاقی وزراء اور ارکان قومی اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا۔