اسلام آباد(طارق محمود سمیر)اسلام آباد میں چین کے سفا رتخا نہ کے ناظم الامور شی یوان چھا نگ نے کہاہے کہ پاک چین تعلقات میں مزید وسعت آ رہے ہیں ،سی پیک دونوں ممالک کے لئے اہم منصوبہ ہے،چین کی کمپنیاں سپیشل اکنامک زون میں کام کر رہی ہیں،سنکیانک ترقی اور سٹریٹیجک لوکیشن سے متعلق پاکستان کے لئے اچھا ہے اور سنکیانگ کے بارے میں مغربی میڈیابے بنیادپروپیگنڈا کرتاہے سنگیانگ میں 24 ہزار سے زائدمساجدہیں اور مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،چین کی تعمیروترقی میں ان کا پورا کردارہے۔وہ مقامی ہوٹل میں اوورسیز چینیز کی تنظیم کی طرف سے منعقدہ سیمینارسے خطا ب کررہے تھے جس میں تنظیم کے صدر ناصرخان،عظیم خان ،سلطان حالی ودیگر نے بھی خطاب کیا،جس میں پاک چین دوستی اور سنکیانگ کی ترقی سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا ۔ شی یوان چھا نگ نے کہا کہ یہ ایونٹ منعقد کروانے پر شکرگزار ہوں ۔سنکیانک سے متعلق آپ سب آگاہ ہیں۔پاکستان آنے سے پہلے اقوام متحدہ تعینات تھا۔مجھے کچھ مغربی سیاستدانوں سے متعلق آگاہی ہے کہ وہ چین کے بارے کیا سوچتے ہیں۔سنکیانک میں 90کی دہائی میں دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی تھی ۔سنکیاک میں پھر ترقی کا عمل شروع ہوا اور بہت سے اہداف حاصل کئے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات میں مزید وسعت آ رہے ہیں ۔سی پیک دونوں ممالک کے لئے اہم منصوبہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سی پیک کے منصوبوں سے متعلق چینی حکومت کو خط لکھا۔چین کی کمپنیاں سپیشل اکنامک زون میں کام کر رہی ہیں۔سنکیانک ترقی اور سٹریٹیجک لوکیشن سے متعلق پاکستان کے لئے اچھا ہے ۔ہم ہنزلہ سرحد کو سارا سال کھولنے پر کام کر رہے ہیں ۔سنکیانک پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سنکیا نگ میں مسا جد کی تعداد 24 ہزار سے زائد ہے۔سنکیا نگ کے مسلمان خو شحال زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سنکیا نگ کی جی ڈی پی یو رپ کے متعدد شہروں کی نسبت بہتر ہے۔سنکیا نگ کے با رے میں مغر بی مما لک کا پرو پیگینڈہ بے بنیاد ہے،سنکیا نگ میں مسلمانوں کو مکمل مذ ہبی آ زادی حاصل ہے۔
سنکیا نگ میں 24 ہزارمساجد، مسلمانوں کو مکمل مذ ہبی آ زادی ،مغرب کاپروپیگنڈابے بنیادہے،چین








