ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں پینٹ بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فیکٹری میں کیمیکل موجود ہونے کے باعث آگ بے قابو ہوئی، آگ دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مزید بتایا کہ فائربریگیڈ کی 5 گاڑیاں فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ تحصیل صادق آباد میں پینٹ بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔








